ہندوستان میں 50042نئے کویڈ19کے معاملات درج‘ 1258اموات

,

   

ایک دن میں 1258مزیداموات کے بعد کویڈ کی وجہہ سے ملک میں ہونے والی اموات کی جملہ تعداد3,95,751تک پہنچ گئی ہے۔ اتوار کے روز پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ملک کے جملہ معاملات میں فعال معاملات 1.94فیصد پرمشتمل ہیں۔


نئی دہلی۔ایک دن میں 50,040کویڈ کے تازہ معاملات کے ملک میں متاثرین کی جملہ تعداد 3,02,33,1833تک پہنچ گئی ہے‘ وہیں فعال معاملات گھٹ کر5,86,403معاملات ہوگئے ہیں‘ وزرات صحت نے اتوار کے روز اس بات کی جانکاری دی ہے۔


ایک دن میں 1258مزیداموات کے بعد کویڈ کی وجہہ سے ملک میں ہونے والی اموات کی جملہ تعداد3,95,751تک پہنچ گئی ہے۔

اتوار کے روز پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ملک کے جملہ معاملات میں فعال معاملات 1.94فیصد پرمشتمل ہیں۔کویڈ 19سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں پچھلے 45دنوں سے بدستور اضافہ ہورہا ہے جس کی جملہ تعداد2,92,51,029پہنچ گئی ہے۔اموات کی شرح 1.31پر موقف ہے۔

وہیں ملک میں کویڈ سے بحال ہونے والی شرح میں بہتری 96.75فیصد تک ہے ’اور مذکورہ ہفتہ واری مثبت معاملات کی شرح 2.91فیصد تک نیچے ائی ہے۔وزرات کی تفصیلات کے مطابق یومیہ مثبت شرح 2.82درج کی گئی ہے۔

مسلسل 20دنوں میں یہ پانچ فیصد کمی ہے۔ٹیکہ اندازی کی شائع تفصیلات کے مطابق ملک میں 64.25لاکھ ٹیکہ ایک دن میں لگائے گئے ہیں‘ جس کے بعد ملک بھر میں دئے جانے والے ٹیکوں کی جملہ تعداد32.17کروڑہے۔

کویڈ کی جاچ میں اتوار کے روز 17,45,809نمونوں کی جانچ کی گئی ہے‘ جس کے بعد کویڈ کے نمونوں کی جانچ کی جملہ تعداد40,18,11,892تک پہنچ گئی ہے۔

کویڈ 19کے پچھلے سال 7اگست کے روز 20لاکھ کے معاملات ہندوستان نے عبور کرلئے تھے۔ستمبر 5کے روز چالیس لاکھ اورستمبر16کے روز پچاس لاکھ پارکرچکے تھے۔

ستمبر28کے روز یہ 60لاکھ کو پارکرچکے تھے اور 70لاکھ سے آگے 11اکٹوبر کو عبور کرلئے جبکہ اکٹوبر29کے روز 80لاکھ اور 20نومبر کے روز90لاکھ جبکہ 19ڈسمبر کے روز ایک کروڑ کا نشان کو پار کرچکے تھے۔