ہندوستان میں 51ہزار نئے کویڈ کے معاملات

,

   

چہارشنبہکے روز ہندوستان نے کویڈ کے تین کروڑ معاملات کوپار کرلیاہے۔پچھلے دوماہ میں مسلسل یہ اٹھویں دن تھا جس میں اموات کی تعداد 2000سے کم رہی ہے۔


نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ تفصیلات کے بموجب پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستان کے اندر کویڈ کے51,667نئے معاملات اور1329اموات درج کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ملک میں کویڈ کے جملہ معاملات کی تعداد 3,01,34,445تک پہنچ گئی ہے۔

چہارشنبہ کے روز ہندوستان نے کویڈ کے تین کروڑ معاملات کوپار کرلیاہے۔پچھلے دوماہ میں مسلسل یہ اٹھویں دن تھا جس میں اموات کی تعداد 2000سے کم رہی ہے۔

ملک میں کویڈ 19کے معاملات کی جملہ تعداد 3,01,34,445تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کے بعد کویڈ کے تین کروڑ معاملات کو عبور کرنے والا دوسرا ملک ہندوستان بن گیاہے۔

پچھلے پچاس دنوں میں ہندوستان میں ایک کروڑ معاملات شامل ہوئے ہیں۔یہ مسلسل 18ویں دن ہے جس میں کرونا وائرس کے نئے معاملات ایک لاکھ سے کم درج کئے گئے ہیں۔ مارچ23کے روز ہندوستان میں 47,262معاملات درج کئے گئے تھے جبکہ 22جون کو ملک میں 42640معاملات کا اندرج عمل میں آیاتھا۔

فعال معاملات میں 8لاکھ سے اب کم ہیں۔ مذکورہ ملک میں فعال معاملات6,12,868ہیں اور اب تک ہونے والے اموات کی تعداد3,93,310ہے۔

مرکزی وزرات صحت کے مطابق 64527لوگ پچھلے 24گھنٹوں میں اسپتالوں سے ڈسچارج کئے گئے ہیں‘ جس کے بعد آج کی تاریخ تک اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے جملہ لوگوں کی تعداد 2,91,28,267تک پہنچ گئی ہے۔

وزرات صحت نے کہاکہ ملک میں ا ب تک 30,79,48,744لوگو ں کو ٹیکہ لگایاگیاہے‘ جس میں پچھلے 24گھنٹوں میں ٹیکہ لگائے گئے 60,73,912لوگ بھی شامل ہیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے بموجب39,95,68,445 کویڈ نمونوں کی 24جون تک جانچ کی جاچکی ہے جس میں جمعرا ت کے روز حاصل کئے گئے 17,35,781نمونے بھی شامل ہیں۔