ہندوستان نے تھار لنک ایکسپریس منسوخ کردی

   

جئے پور 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج ہفتہ وار تھار لنک ایکسپریس منسوخ کردی جو راجستھان میں جودھپور سے پاکستان میں کراچی تک چلائی جاتی تھی ۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ یہ ٹرین جمعہ کو روانہ ہوتی تھی تاہم آج یہ روانہ نہیں کی گئی ۔ شمال مغربی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ابھئے شرما نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرین کی آمد و رفت دونوں کو معطل کردیا گیا ہے ۔ تھار لنک ایکسپریس ہندوستان سے بھگت کی کوٹھی ریلوے اسٹیشن سے جودھپور تک چلائی جاتی تھی ۔ ترجمان نے کہا کہ آج معمول کی ٹرین سے جملہ 45 افراد نے پاکستان جانے کیلئے اس ٹرین کے ٹکٹس بک کروائے تھے ۔ پاکستان بھی پہلے اس ٹرین کو منسوخ کرنے کا اعلان کرچکا ہے ۔