ہندوستان وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو کرے گا

,

   

٭ ہندوستان 2020ء میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی کونسل سربراہان حکومت کی سالانہ میٹنگ کی پہلی مرتبہ میزبانی کرے گا اور بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو کرے گا۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ آیا اُن کے پی ایم و دیگر نمائندہ اس میٹنگ میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں؟ ایس سی او سکریٹری جنرل ولادیمیر نوروف نے قبل ازیں کہا تھا کہ انڈیا اس اجلاس کی میزبانی کرے گا۔