ہندوستان پر عالمی عدالت کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پاکستان کا الزام

   

اسلام آباد۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اسے ہندوستان کی جانب سے کلبھوشن جادھو کے مقدمہ میں عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر افسوس ہے اور یہ کہ ہندوستان پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے قانونی راستوں سے فائدہ اٹھانے سے انکار کر رہا ہے۔پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے یہ بیان حال ہی میں ہندوستانی وزارتِ خارجہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دینے کے لیے متعارف کروائے گئے بل کو خامیوں سے بھرپور قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ مارچ 2016 میں کلبھوشن جادھو کو بلوچستان سے پاکستان میں مبینہ طور پر دہشت گردی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پاکستان کا دعویٰ ہے کہ وہ انڈین بحریہ کے حاضر سروس آفیسر ہیں جنھیں سنہ 2016 میں پاکستان کے صوبے بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔پاکستان ایک عرصے سے بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسند عناصر کی پشت پناہی کرنے کا الزام ہندوستان پر عائد کرتا رہا ہے۔