ہندوستان کے ساتھ کو تہران کبھی نہیں بھول سکتا۔ محمد جاوید ظریف

,

   

تہران۔ ایران کے خارجی منسٹر محمد جاوید ظریف نے دوروزقبل اپنے دئے گئے بیان میں کہاکہ مشکل حالات میں دہلی کی جانب سے دئے گئے ساتھ کو تہران کبھی فراموش نہیں کرسکتا اور ہم کسی بھی حالات میں ہندوستان کے ساتھ کھڑیں گے۔

ظریف نے سی ائی ائی کے یہاں پر منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہاکہ’’ مشکل وقت میں ہندوستان ہمارے ساتھ تھا اور یہ ہے کہ ہم کیوں یہ بھول جائیں گے جب اچھا وقت ائے گا اور میں یقین دلاتاہوں کہ اچھا وقت ائے گا‘‘۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ چیالنجس آتے ا ورچلے جاتے ہیں۔ تحدیدات ایران کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔

پچھلے چالیس سالو ں میں ایک کے بعد دوسرے تحدیدات عائد کئے گئے۔ سال2008سے 2012اور2014کے درمیان میں کیافر ق تھا‘ حالانکہ یہ انصافی تھی مگر ہمیں یواین کے تحت تحدیدات عائد کئے گئے‘ ان معاملات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ ظریف نے رائسنگ ڈائیلاگ کے عنوان پر منعقدہ پالیسی تقریر کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ ہم ایسٹ او رویسٹ کے کام کریں گے‘ ہمیں یقین ہے کہ نظر انداز نہیں کئے جائیں گے‘‘۔ظریف نے کہاکہ’’ ہندوستان کو توانائی کی سربراہی میں ایران قابل بھروسہ ہے۔

ہمارے ساتھیوں کے ساتھ اقتصادی رشتوں میں مداخلت کی کسی کو کبھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ہم ہمیشہ ساتھ تھے او رہمیشہ ساتھ رہیں گے‘‘