نئی دہلی: ہندی کے نامور بائیں بازو نقاد اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ہندوستانی زبان مرکز کے سابق صدر ڈاکٹر منیجر پانڈے کا اتوار کی صبح یہاں دیہانتہوگیا۔ ان کی عمر 81 برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور آئی سی یو میں بھی داخل تھے ۔ پانڈے کے پسماندگان میں ان کی دوسری اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی آخری رسومات پیر کی شام 4 بجے لودی روڈ میں واقع شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔جن سنسکرتی منچ جیسی ممتاز بائیں بازو کی مصنفوں کی تنظیم اور نامور مصنفوں نے مسٹر پانڈے کے دیہانت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے ۔