ہند۔ سعودی عرب تعاون اور اسٹراٹیجک پارٹنر شپ مستحکم

,

   

سعودی عرب قومی دن تقریب جئے شنکر، مختار عباس نقوی، اجیت ڈویل کی شرکت
ریاض: ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون اور تعلقات اسٹراٹیجک شراکت داری میں استحکام پایا جاتا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب سفارتی استقبالیہ کا عمل شاذوناز ہورہا ہے لیکن سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر وزیرخارجہ جئے شنکر اور قومی سلامتی مشیر اجیت ڈویل نے ریاض میں منعقد تقریب میں شرکت کی اور سعودی عرب کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو ایک اہم سطح پر پہنچنے کا ادعا کیا۔ اس موقع پر جئے شنکر اور ڈویل کے علاوہ مرکزی وزیراقلیتی امور مختار عباس نقوی بھی شریک تھے۔ سعودی سفارتخانہ میں منعقدہ یہ تقریب دوسری سفارتی استقبالیہ تھی۔ کوروناوائرس کے پیش نظر پابندی کا لحاظ رکھا جارہا ہے۔ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر افغانستان کے سفارتخانہ میں پہلی تقریب منعقد کی گئی۔ ٹوئیٹر پر اپنے پیام میں جئے شنکر نے سعودی عرب کے اپنے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کو مبارکباد پیش کی اور سعودی حکومت کو بھی اس قومی دن پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کئی شعبوں میں ہند۔ سعودی عرب تعاون اہمیت رکھتے ہیں اور یہ ہمارے تعلقات کا مظہر ہیں۔ سعودی عرب کے سفیر سعودالسطی نے کہا کہ سعودی عرب کو ہندوستان کی قدر کا اندازہ ہے اور وہ اس کا قریبی دوست ملک ہے۔ اس کے علاوہ اسٹراٹیجک اہم پاٹنر ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط ہیں۔