ہند و پاک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

   

اسلام آباد : ہند و پاک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہیکہ پاکستان نے ہندوستانی قیدیوں کی فہرست اسلام اباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے۔ فہرست کے مطابق 42 سویلین قیدی اور 266 ماہی گیروں سمیت پاکستان میں ہندوستان کے مجموعی طور پر 308 قیدی موجود ہیں۔ ہندوستان نے بھی ہندوستانی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے۔ فہرست کے مطابق ہندوستان کی جیلوں میں کل 417 پاکستانی قید ہیں۔ ہندوستانی جیلوں میں قید 417 قیدیوں میں 343 شہری قیدی اور 74 ماہی گیر شامل ہیں۔