ہند ۔ پاک مقابلہ کو ویب چیانل پر 300 ملین شائقین نے دیکھا

   

نئی دہلی۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام ) اس وقت ویب چیانلس عوام میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں اور یوسی براؤزر کی جانب سے ورلڈ کپ کے مقابلوں کے راست نشریات سے عوام استفادہ کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹورنمنٹ کے سب سے دلچسپ مقابلے ہند۔ پاک کو 300 ملین شائقین نے یو سی براؤزر پلیٹ فارم پر دیکھا جبکہ کامینٹری کو 8 مختلف ہندوستانی زبانوں میں نشر کیا گیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے سابق کپتان مائیکل کلارک ، کیون پیٹرسن اور یو سی مس کرکٹر ثناء سلطان خان کی آواز سے بھی استفادہ کیا گیا۔