ہنومان مندر کی تعمیرنو کے لئے مسلم شخص نے دیا زمین کاعطیہ

,

   

بنگلورو۔ ریاست کرناٹک کی درالحکومت بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 65سالہ شخص ایچ ایم جی باشاہ نے 80لاکھ سے ایک کروڑ مالیت کی 1.2گنٹہ اراضی ضلع دیہی بنگلورو کے تعلقہ ہوسکوٹی میں ہنومان مندر کی تعمیر نو کے لئے عطیہ دیاہے۔

کاڈوگوٹی کے بیلا تور کے ایک رہائشی باشاہ کا ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے۔ مذکورہ علاقے میں ہنومان مندر سے متصل باشاہ کی فیملی کی اپنی تین ایکڑ اراضی ہے۔

باشاہ نے محسوس کیاکہ جگہ کی تنگی کی وجہہ سے مندر کو آنے والے عقیدت مندوں کو پوجا کرنے کے لئے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔دکن ہیرالڈ کی ایک رپورٹ میں باشاہ نے بتایاکہ”اس وقت کے دوران گاؤں والوں نے مندر کی تعمیرنو کافیصلہ کیامگر جگہ کم ہے۔

اس ضرورت کا احساس کرتے ہوئے میں نے تین ایکڑ میں سے 1.5گنٹہ اراضی کی پیش کش پس وپیش کررہے گاؤں والوں کوکی ہے“۔

تاہم مندر ٹرسٹ سری ویرانجہ سوامی دیوالیہ سیوا ٹرسٹ نے ایک گنٹہ اراضی کے لئے ہی استفسار کیاہے۔ مگر عقیدت مندوں کی آمد کو پیش نظر رکھتے ہوئے باشاہ 1.5گنٹہ اراضی کی پیش کش جہاں پر وہ ایک عالیشان مندر کی تعمیر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”جو کچھ میں کررہاتھا اس پر انہیں شبہ تھا مگر میں نے انہیں بتایاکہ اس اراضی پر ہنومان مندر کی تعمیر دیکھنا میری پسند ہے“۔

باشاہ نے کہاکہ ”میری فیملی کے تمام ممبران نے عطیہ دینے پر رضامندی کا اظہار کیاہے“۔ باشاہ نے کہاکہ”آج ہم زندہ ہیں کل ہم فوت ہوجائیں گے۔

جب ہماری زندگیوں میں غیر یقینی صورتحال ہے‘ ایک دوسرے سے نفرت پھیلا کر ہمیں کیا ملنے والا ہے“۔

جو کچھ کیاہے اس سے معاشرے کو فائدہ ہونا یہی ایک منشا ہے۔قدیم مدرسہ روڈ کے فوری بعد قومی شاہرہ پر مندر واقع ہے۔

گاؤں والوں نے باشاہ کی جانب سے دئے گئے عطیہ کی ستائش پر مشتمل پوسٹر س لگایاہے‘ جس کو سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے میں شیئر کیاگیاہے۔