ہوم گارڈ نے زخمی سانپ کو بچاکر علاج کے بعد جنگل میں چھوڑدیا

   

حیدرآباد۔ ہوم گارڈ نے مچھلی کے جال میں پھنس کر زخمی ہونے والے ایک بڑے سانپ کو بچاکر اس کا علاج کروانے کے بعد جنگل میں اس کو چھوڑدیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ونپرتی ٹاون میں پیش آیا۔ہوم گارڈ جس کی شناخت سی کرشنا ساگر کے طور پر کی گئی ہے ،جنوبی تلنگانہ کے اضلاع میں ساگر اسنیک سوسائٹی کے بانی کے طورپر کافی مشہور ہے ۔یہ سانپوں کو بچاتا ہے اور لوگوں کو ان کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیدار کرتا ہے ۔ساگر کو بعض افراد سے فون کال موصول ہوا کہ 11فٹ کا ایک سانپ،مچھلی پکڑنے کی جال میں پھنس گیا ہے جس کے بعد اس ہوم گارڈ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچ کر زخمی سانپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد بچایا۔چونکہ یہ سانپ بُری طرح زخمی ہوگیا تھا، اس کو وٹرنری ڈاکٹر کے پاس لے جایا اور بعد ازاں اس کو جنگل میں چھوڑدیاگیا۔کرشنا ساگر ونپرتی ٹاون میں ہوم گارڈ ہے اور اس نے گذشتہ 8برسوں سے کئی سانپوں کو بچایا ہے ۔