ہوم گارڈ کا دامن پکڑنے والی لڑکی اور اس کے ساتھی کو سزاء

   

سال 2016 کے مقدمہ میں ملکاجگیری عدالت کا فیصلہ
حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) دوران ڈیوٹی ہوم گارڈ کا دامن پکڑنے اور ہوم گارڈ کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے والی لڑکی اور اس کے ساتھی کو سزا سنائی گئی ہے ۔ ملکاجگیری کی عدالت نے سال 2016 کے ایک مقدمہ میں آج فیصلہ سناتے ہوئے 19 سالہ ہرشینا ترانی انجینئیرنگ طالبہ اور اس کے ساتھی خانگی ملازم بٹو سائی کشور 26 سال کو تین ماہ کی سزاء اور 2 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ یہ دونوں دمائی گوڑہ علاقہ کے سا کنان ہیں ۔ 26 جنوری سال 2016 کے دن جب دمائی گوڑہ چوراہے پر شکایت گذار ٹریفک ہوم گارڈ 31 سالہ سی ایچ ویکنٹیش خدمات انجام دے رہا تھا کہ ہریشتا ترانی اور اس کا ساتھی رانگ روٹ پر گاڑی چلا رہے تھے کہ ہوم گارڈ نے انہیں روکا تھا جس پر لڑکی برہم ہوگئی اور ہوم گارڈ کا دامن پکڑ کر انہیں رسواء کیا اور مارپیٹ بھی کی اس کے علاوہ انہوں نے سرکاری کیمرے کو بھی نقصان پہنچایا تھا ۔ کیسرا پولیس نے اس مقدمہ میں چارج شیٹ کی داخل کرلیا جس پر عدالت نے انہیں سزا سنائی ۔