ہٹ اینڈ رن لاء۔کرناٹک ٹرک مالکین کی 14جنوری سے ہوگی ہڑتال

,

   

ئے ہٹ اینڈ رن قانون کے خلاف 17جنوری سے ہڑتال پر جانے کا کرناٹک ٹرک اونرس اسوسیشن فیڈریشن نے فیصلہ کیاہے۔


بنگلورو۔ نئے ہٹ اینڈ رن قانون کے خلاف 17جنوری سے ہڑتال پر جانے کا کرناٹک ٹرک اونرس اسوسیشن فیڈریشن نے فیصلہ کیاہے۔

کرناٹک ٹرک اونرس اسوسیشن فیڈریشن کے صدر سی نوین ریڈی نے کہاکہ نئے قوان کے متعلق اسوسیشن کا ایک اجلاس منعقد ہوااور فیصلہ کیاگیا ہے کہ غیرمعینہ مدت کی ہڑتال 17جنوری سے شروع کریں گے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران ریڈی نے کہاکہ ”جب کسی بیرونی ملک میں حادثہ پیش آتا ہے تو ڈرائیور کا لائسنس ضبط کرلیاجاتا ہے۔ مقامی اہلکاروں سے اس معاملے میں ضمانت فراہم کرنے کے لئے کہاجاتا ہے‘ جس سے ٹرک ڈرائیور کے لئے مسائل پیدا ہوں گے“۔

انہوں نے کہاکہ ان کا مطالبہ قانون میں موجودشق کو فوری ختم کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ دیگرمطالبات بھی پورے کئے جانے چاہئے جس میں حادثات کی صورت میں ٹرکو ں کو قبضے میں لینے اورٹریفک جام کے نام پر غیر ضروری عائد جرمانہ کی بھرپائی کے ذریعہ ٹرک واپس لانا شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ڈرائیورس بھاری جرمانے عائد کرنے کی نئی تجویز پر پریریشان ہیں جس میں 10سال قید کی سزاء بھی شامل ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی غم وغصہ کا اظہار کیاکہ حکومت نے ٹرک مالکان یاٹرانسپورٹ برداری سے مشورہ کئے بغیر یکطرفہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کے اس اقدام سے ایسی صورتحال پیدا ہوجائے گی جہاں ڈرائیور اپنا پیشہ جاری رکھنے سے کترائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ”مجوزہ ایکٹ شامل سخت قوانین میں ٹرک انڈسٹری او رڈرائیور وں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے نرمی کی جانی چاہئے“۔

اس پریس کانفرنس میں نائب صدر سرینواس راؤ‘ سریش‘ منصور ابراہیم او رجنرل سکریٹری نارائن پرساد بھی موجود تھے۔