ہیمانتا بسواس نے کہا‘30منٹ میں حیدرآبادکو ”بھاگیا نگر‘ بنادیں گے۔ ویڈیو

,

   

چارمینار میں ایک انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈر نے یہ بات کہی ہے


حیدرآباد۔ آسام چیف منسٹر ہیمانتا بسواس نے زور دیکر کہا ہے کہ اگر آنے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)منتخب ہوتی ہے تو حیدرآباد کانام 30منٹ میں بدل کر ”بھاگیانگر“ رکھا جاسکتا ہے۔

چارمینار میں ایک انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈر نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ نام بدلنے کی صورت میں کوئی شور نہیں مچاپائے گا۔

https://x.com/INNChannelNews/status/1727377334125392199?s=20

حیدرآباد کا نام بدل کر ”بھاگیا نگر“ رکھنے کا وعدہ کرنے والے بی جے پی کے پہلے لیڈر ہیمانتا بسواس نہیں ہیں۔ ماضی میں متعدد بی جے پی لیڈران نے اس طرح کا وعدہ کیاہے۔

اس سے قبل راجہ سنگھ نے بھی تلنگانہ میں اقتدار میں آنے پر حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیا نگر رکھنے کا وعدہ کیاتھا۔

مذکورہ بی جے پی رکن اسمبلی کا یہ ماننا ہے کہ حیدرآباد حقیقت میں بھاگیا نگر تھا اور 1590میں قلی قطب شاہ شہر کو ائے او راس کانام تبدیل کیاہے۔

درایں اثناء بھگوا پارٹی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹوں پرجیت حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

تاہم انتخابات سے قبل کے سروے بتارہا ہے کہ بی جے پی کا محض ایک سیٹ پر ہی جیت حاصل کرنے کاامکان ہے۔