’ہیونڈائی ای ایم آئی ایشورنس پروگرام‘ کا اعلان

   

نئی دہلی۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہیونڈائی موٹر انڈیا لمیٹیڈ ہندوستان کی پہلی اسمارٹ موبیلیٹی سہولتیں فراہم کرنے والی اہم کمپنی ہے۔ یہ ادارہ اپنے قیام کے پہلے دن سے پہلے بڑا برآمد کنندہ بھی ہے۔ ہیونڈائی اپنے گاہکوں کے مثبت جذبات ابھارنے اور سہولتوں کی فراہمی لئے پہلے ’’ہیونڈائی ای ایم ائی ایشورینس‘‘ پروگرام شروع کرنے والی آج پہلی آٹو موبائیل صنعت بن گئی ہے۔ انڈسٹری فرسٹ ہیونڈائی ای ایم آئی ایشورنس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے سیلس، مارکٹنگ اور سرویسیس کے ڈائرکٹر ترون گارگ نے کہا کہ ہیونڈائی ایک ترقی پسند، اختراعی اور سب پر توجہ دینے والا ہرینڈ ہے۔ گارگ نے کہا کہ ہیونڈائی ای ایم آئی ایشورینس پروگرام خانگی کمپنیوں میں کام کرنے والے ہیونڈائی گاڑیوں کے نئے مالکین کو موجودہ نازک حالات میں مکمل ذہنی سکون فراہم کرے گا اور بالخصوص ہیونڈائی کاروں کی خریدی کیلئے مثبت جذبات و احساسات پیدا کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت ہیونڈائی کاروں کے چند منتخب ماڈلس کی خریدی پر یہ پیشکش کے ذریعہ 20 مئی سے نافذ رہے گی اور گاہکوں کا (پہلے تین ماہ چھوڑ کر) کار کی فروخت کے ایک سال کی موٹر تک احاطہ کیا جائے گا۔