یتیم خانہ کی کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

   

حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے بنجارہ ہلز میں واقع ڈی اے وی اسکول میں کمسن لڑکی کا جنسی حملہ کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ نریڈ میڈ علاقہ میں واقع یتیم خانہ کی ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ یتیم خانہ کے اکاؤنٹنٹ پر اس کا الزام ہے۔ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب یتیم خانہ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ایک نوجوان لڑکی اور تین کم عمر لڑکیوں کو تلاش کرلیا گیا جو 19 اکتوبر کو یتیم خانہ سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ پولیس نے ایک شکایت پر لڑکیوںکا پتہ چلایا جن میں دو کا سکندرآباد کے رام گوپال پورم اور دو کو سنگاریڈی سے پتہ لگالیا جنہوں نے جنسی زیادہ کی داستاں بیان کی اور یتیم خانہ کے اکاؤنٹنٹ مرلی پر عصمت ریزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ مرلی انہیں یتیم خانہ سے باہر لے جایا کرتا تھا اور اس لڑکی کی عصمت ریزی کرتا تھا۔ پولیس نے لڑکی کے بیان پر اکاؤنٹنٹ مرلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ٹھوس ثبوت حاصل ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ پولیس یتیم خانہ کی دیگر لڑکیوں سے بھی پوچھ تاچھ کرے گی۔ یتیم خانہ گریس چلڈرنس ہوم انچارج وکٹر نے اکاؤنٹنٹ پر الزامات کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔ ع