یدوراپا کرناٹک میں ساورکر رتھ یاترا کی شروعات کی

,

   

اس رتھ یاترا کا اہتمام ساورکر فاونڈیشن کی جانب سے کیاجارہا ہے
میسور۔ برسراقتدار بی جے پی کی جانب سے ساور کر کو فروغ دینے پر اپوزیشن کانگریس پارٹی کی جانب سے کئے جارہے سوالات کے بیچ سابق بی جے پی چیف منسٹر اور بی جے پی سینئر لیڈر بی ایس یدوراپانے منگل کے روزویرساورکر رتھ یاترا کی شروعا ت کی جو عوام کے اندر ان کے تعاون اور قربانیوں کے متعلق شعور بیدا ر کریگی۔

یدوراپا جو پارٹی کی سب سے اونچی فیصلہ ساز باڈی میں نامزد کئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر میسور پہنچے تھے نے میسور پیالیس کے احاطے میں واقعہ کوٹی انجانیا مندرسے اس یاترا کو جھنڈی دیکھائی ہے۔اس رتھ یاترا کا اہتمام ساورکر فاونڈیشن کی جانب سے کیاجارہا ہے۔

یدوراپانے کہاکہ ”یہ غلط پیش کیاجاتا رہا ہے کہ ویر ساورکر مجاہد جنگ آزادی نہیں ہیں۔ وہ لوگ جن کے پاس مذہب اور قوم کی ایک سونچ نہیں ہے وہ ہی ایسے غیرذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں۔ ویر ساورکر کے متعلق اپوزیشن لیڈر سدارامیہ کے بیانات ان کے وقار کوزیب نہیں دیتے ہیں“۔

انہوں نے یہ کہاکہ ”اگر اس طرح کے بیانات دینے وہ لوگ جاری رکھیں گے‘ مذکورہ ریاست کے لوگ انہیں ایک سبق سیکھائیں گے۔ ہم ویرساوکر کی حب الوطنی کا لوگ میں پرچا ر کریں گے۔ یہ پرسکون ہوگا ہم بڑے گروپوں میں لوگوں کو اکٹھا نہیں کریں گے“۔

اگست30تک مذکورہ یاترا کا گذر میسور‘ منڈیا‘ اور چامراجہ نگر سے ہوگا۔ یاتر اکے دوران ویر ساورکر کے اصولوں اوراقدار کا پروپگنڈہ کیاجائے گا۔

فانڈیشن کے ایک کنونیر راجتھ نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیوں اور سماج کے ایک حصہ نے جنگ آزادی کی تحریک او ربرطانیہ کے خلاف جدوجہد میں ان کے رول پر ایک الجھن پیدا کردی ہے“۔