یلاریڈی رکن اسمبلی نے ضلع پارٹی صدر کو تہنیت پیش کی

   

یلاریڈی : ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر کے سی آر نے چند دن قبل ہی ضلع ٹی آر ایس پارٹی صدر کی حیثیت سے مسٹر مجیب الدین کو مقرر کئے جانے پر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے اپنے کیمپ آفس پر مسٹر مجیب الدین صدر ضلع ٹی آر ایس پارٹی کو زبردست تہنیت پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کاماریڈی رکن اسمبلی مسٹر گمپا گووردھن ، یلاریڈی میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا ، سنگل ونڈو چیرمین نرسمہلو ، منڈل پارٹی صدر جلندھر ریڈی ، ٹاؤن صدر ستیش ، رامیا، تروپتی ، شراون کمار راجو ، اوشا گوڑ ، محمد عمران ، ساجد بیگ اور دوسرے موجود تھے ۔