یمن: حوثی باغیوں کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 18 خلاف ورزیاں

   

صنعا۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے الحدیدہ شہر اور بندرگاہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے الحدیدہ میں 24 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی 18 بار خلاف ورزی کی گئی۔اتحادی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں الحیس، الفازہ اور الجبلیہ میں ھاون راکٹوں اور ہلکے اور درمیانے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اس گولہ باری کے نتیجے میں شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ برطانوی ترجمان نے کہا کہ یمن کے بحران کا حل سیاسی بات چیت میں پوشیدہ ہے ۔