یمن: فضائی حملہ میں 7 افراد ہلاک

   

عدن۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی یمن کے دیہی علاقے میں واقع ایک ہاسپٹل میں ہوئے ہوائی حملے میں سات افراد کی موت ہو گئی اور دیگر آٹھ زخمی ہو گئے . عالمی ادارہ ‘سیو دی چلڈرن ’نے اس کی اطلاع دی۔ادارے کے مطابق سعدہ شہر سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رطاف دیہی ہاسپٹل کے دروازے کے قریب پٹرول اسٹیشن پر ایک میزائل سے حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا‘‘یہ میزائل ہاسپٹل کے مرکزی عمارت سے 50 میٹر کے فاصلے پر جا کر گرا’’۔ادارے کے مطابق صبح کے وقت مریض اور ہاسپٹل کے عملہ کا آنا جانا لگا ہوا تھا۔ مرنے والوں میں ایک طبی عملہ اور اس کے دو بچے اور ایک سیکورٹی گارڈ شامل ہیں۔اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں. مانا جا رہا ہے کہ یہ حملہ سعودی قیادت والے اتحاد کی طرف سے کیا گیا ہے جو ملک میں حوثی باغیوں سے لڑ رہا ہے ۔ اس اتحاد کا یمن کی فضائی حدود میں تقریبا مکمل کنٹرول ہے ۔