یواے ای۔ دوبئی ڈیوٹی فری میں 2سالہ ہندوستانی لڑکے نے جیتے 7کروڑ روپئے

,

   

کے شان 184ویں ہندوستانی شہری ہیں جس نے 1999میں شروع ہوئے ملنیم ملنیئر پرموشن کی شروعات کے بعد سے 3.67ملین درہم کا انعام جیتے ہیں۔


ابوظہبی۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نژاد ایک 2سالہ ہندوستانی لڑکے چہارشنبہ کے روز دوبئی ڈیوٹی فری ملنیم ڈرا میں 3.67ملین درہم (7,47,93,283روپئے) جیتے ہیں۔

کے شان کے والدین یوگیش گولی اوردھانشری بندال نے ستمبر25کے روز ملنیم ملنیئر سیریز371کے لئے 2033نمبر کا ٹکٹ خریدا تھا۔ کے شان کے والد ممبئی میں رہتے تھے اور کے شان جس وقت چھ ماہ کا تھا وہ شارجہ منتقل ہوگئے تھے۔

گولی ان لائن ٹریڈنگ میں کام کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کے نام پر یہ ٹکٹ خریدا تھا۔خلیج ٹائمز کو یوگیش گولی نے بتایاکہ”کے شان کا مستقبل اب محفوظ ہے‘ کیونکہ ہم ان پیسوں کی سرمایہ کاری کریں گے اور وہ بہتر مستقبل سے لطف اندوز ہوگا۔

اس کے نام سے ہم تھوڑے پیسے عطیہ دینے کی بھی کوشش کریں گے“۔

کے شان 184ویں ہندوستانی شہری ہیں جس نے 1999میں شروع ہوئے ملنیم ملنیئر پرموشن کی شروعات کے بعد سے 3.67ملین درہم کا انعام جیتے ہیں۔

دوبئی ڈیوٹی فری ملنیم ملینئر ٹکٹ خریدنے والوں میں ہندوستانیوں شہریو ں کی بڑی تعداد ہے۔

ہندوستانی تارکین وھن جوس انٹو نے ہرلی ڈیوڈ سن پین امریکہ آراے 1250(ویواڈ بلیک) موٹر بائیک جیتے ہیں اور انہوں نے ستمبر29کے روز ائیر پورٹ میں فائنسٹ سرپر ائز سیریز 473میں ٹکٹ نمبر0544خریدا تھا۔