ایگل فورس تلنگانہ کی جانب سے ان کے کام کی ستائش
حیدرآباد ۔ 27 جون (پریس نوٹ) مسٹر سندیپ شنڈیلیا، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) ڈائرکٹر، ایگل فورس تلنگانہ حیدرآباد نے سید یونس بابا (یونس فرحان) ولد یوسف بابو ساکن حیدرآباد کو ایک ممتاز فوٹوگرافر قرار دیا ہے جو کلاؤڈ فوٹوگرافی کی فیلڈ میں ان کے غیرمعمولی کام کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ان کے مشاہدہ اور تخلیقی ویژن کے ذریعہ 40 ہزار سے زائد کلاؤڈ فوٹوگرافس کا ایک شاندار کلکشن تیار کیا ہے۔ ان کے کام میں فنی مہارت کی عکاسی ہوتی ہے اور بامقصد انسان دوستی، ماحولیاتی اور تحریک کے باعث میسجس پہنچتے ہیں۔ مسٹر سید یونس بابا (یونس فرحان) نے فوٹوگرافی میں ان کے منفرد کام سے اپنی ایک پہچان بنائی ہے۔ فوٹوگرافی کیلئے ان کے تخلیقی کام، ڈسپلن اور پرجوش جذبہ قابل ستائش ہے اور وہ فوٹوگرافرس بننے کے خواہشمندوں کیلئے تحریک کا باعث ہیں۔ انہوںنے “Cloud9” ٹائٹل کے تحت کئی سولو نمائشوں کا انعقاد کرتے ہوئے ان کے وسیع کلکشن کی نمائش کی اور نیچر کی خوبصورتی اور اہمیت سے متعلق بیداری پیدا کی۔ سندیپ شنڈیلیا نے کہا کہ ایگل فورس تلنگانہ فوٹوگرافی کے ذریعہ آرٹ سے متعلق اور ماحولیاتی بیداری کو بڑھاوا دینے میں ان کی کاوشوں اور کام کی ستائش کرتی ہے۔ ہم مستقبل میں ان کی تمام کاوشوں میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔A