یونیورسٹیوں میں داخلوں پر لگی روک

,

   

نئی دہلی۔کرونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے درالحکومت کے یوجی سی کے تحت چلائے جانے والے اداروں داخلوں پر پابندی لگا دی ہے۔

گرو گوبند سنگھ اندر ا پرست یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے درخواستیں داخل کرنے کے لئے آخری تاریخ31مار چ تھی جو 10اپریل تک توسی کی جاسکتی ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمہیش ورما نے کہاکہ داخلوں پر امتناع پہلے ہی عائد کردیاگیاتھا اور اب درخواستوں کے ادخال کی تاریخ بھی روک دی گئی ہے اور اس کو آگے بڑھایاگیاہے۔

اس کے پیچھے کرونا کے پھیلاؤ کی اہم وجہہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان لائن درخواستوں کے ادخال میں کسی طرح کی پریشانی ہوتی ہے تو طلبہ ہلپ لائن نمبر02268202727پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ڈی یو میں اپریک کے پہلے ہفتہ میں داخلہ کے لئے ان لائن درخواست کا ادخال شروع ہونا تھا لیکن فی الحال داخلوں کو قطعیت دینے والی کمیٹی کی میٹنگ ملتوی ہوگئی ہے۔

یونیورسٹی 31مارچ تک بند ہے۔ ایسے میں اپریل کے پہلے ہفتے میں فارم داخل کرنے کے عمل پر روک لگ جائے گی۔

یونیورسٹی کے ایک عہدید ار نے کہاکہ دہلی یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے تئیں کئی احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘

ایسے میں درخواست کے ادخال کا عمل شروع ہونے میں ابھی او ر وقت لگ سکتا ہے۔

دیگریونیورسٹیوں میں بھی فارم کے ادخال کی تاریخ کوملتوی کردیاگیاہے۔