یوٹیوبر کے خلاف اکشے کمار نے 500کروڑ کے ہراجانہ کا مقدمہ درج کرایا

,

   

ممبئی۔ بالی ووڈ کے اداکارہ اکشے کمار نے ایک یوٹیوبر کے خلاف 500کروڑ کے ہراجانہ کا مقدمہ درج کرایا جس نے فرضی خبروں کوپھیلانے کے دوران ان کا نام لیا ہے۔

راشد صدیقی نامی یوٹیوبر کے خلاف اکشے کمار نے 500کروڑ کے ہراجانہ کا مقدمہ درج کرایاہے جس نے ششانت سنگھ راجپوت کے کیس ان کا نام سامنے لانے کاکا م کیاہے۔

اس کیس میں چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے او ران کے بیٹے ادتیہ ٹھاکرے کا نام گھسیٹنے او رفرضی خبریں پھیلنے کے ایک معاملے میں اس سے قبل صدیقی کو گرفتارکرلیاگیاتھا۔

مذکورہ یوٹیوبر نے عصری میڈیا کا مبینہ طور پر استعمال کئی لوگوں کو گمراہ کرنے اور متعدد معروف شخصیتوں کے متعلق فرضی خبروں کو پھیلنے کے لئے کیاہے۔

کئی مرتبہ اس نے اکشے کمار کانام اپنے ویڈیوز میں لیااور متعدد الزامات لگائے ہیں۔

اس کی ایک مثال صدیقی نے دعوی کیاہے کہ ”ایم ایس دھونی‘دی انٹولڈ اسٹوری“ جیسی بڑی فلم کی وجہہ سے اکشے کمار ششانت سے ناخوش تھے اور الزام لگایا کہ مذکورہ اداکارنے ادتیہ ٹھاکرے اور ممبئی پولیس کے ساتھ”خفیہ میٹنگس“ کی تھیں۔

ایسا کہاجارہا ہے کہ صدیقی جو ایک بہار سے تعلق رکھنے والے ایک سیول انجینئر ہیں کو ہتک عزت‘ عوام کو گمراہ کرنے اور جان بوجھ کرتذلیل کرنے کا مورد الزام ٹہرایاگیاہے۔

صدیقی نے اکشے اور اداکارہ ششانت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریہا چکرا برتی سے تعلق بھی بتایاہے اور دعوی کررہے ہیں کہ ریہا کو کینڈا فرار ہونے میں اداکار نے مدد کی ہے۔

ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ محض چار ماہ کے وقت میں صدیقی نے 15لاکھ کی کمائی ہے اور ان کے سبسکرابرز بھی دو لاکھ سے 3لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔

ششانت 14جون کے روز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ ابتداء میں ممبئی پولیس نے اس کیس کی جانچ کی اور واضح کردیا کہ اداکار نے خودکشی کی ہے۔

مذکورہ کیس کی پھر سی بی ائی اور نارکوٹیک کنٹرول بیورو اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مشترکہ جانچ شروع کردی ہے