یوپی۔اتحاد ملت کونسل کے سربراہ کو گھر میں نظر بند کردیاگیا

,

   

چہارشنبہ کے روز رضا اوران کے ساتھیوں نفیس‘ ندیم اور منیر ادریسی (وہ بھی ایک ترجمان ہیں) کو گھر میں نظر بند کردیاگیاہے۔
بریلی۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے چہارشنبہ کے روز بتایاکہ ہندوتوا تنظیموں پر امتناع عائد کرنے کی مانگ کے ساتھ دہلی مارچ نکالنے کا اپنے حامیوں سے اعلان کرنے والے کے بعد اترپردیش پولیس نے ایک مسلم عالم دین پر مبینہ بھڑکاؤ بیان دینے کا ایک مقدمہ درج کیااور انہیں گھر پر نظر بند کردیاگیاہے۔

ضلع مجسٹریٹ شیوا کانت دیوڈی نے کہاکہ اتحاد المسلمین کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا اور ان کے تین ساتھیوں کو دہلی مار چ کا اعلان کرنے کے بعدمنگل کی رات ان کے گھر میں تین دنوں ں کے لئے نظر بند کردیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت پڑنے پر مذکورہ عالم دین کی نظر بندی میں توسیع بھی کی ہوسکتی ہے۔بریلی سٹی مجسٹریٹ رینو سنگھ نے کہاکہ رضا نے مارچ نکالنے کے لئے اجازت نہیں لی ہے اور انہوں نے اپنے منصوبے کے متعلق سینئر عہدیداروں کو صرف جانکاری دی ہے۔

پولیس نے کہاکہ رضا او ران کے ساتھیوں کو نظم ونسق کے متعلق خفیہ ایجنسیوں کی فراہم کردہ جانکاری کی بنیاد پرتحویل میں لیاگیا ہے۔

مذکورہ عالم دین نے اعلان کیاتھا کہ وہ چہارشنبہ کے روز بریلی سے دہلی تک ”ترنگا یاترا“ نکالیں گے اور ہندو تنظیموں پر ایک امتنا ع عائد کرنے کی مانگ کے ساتھ صدر جمہوریہ دروپڈی مارمو کو ایک یادواشت پیش کریں گے۔

رضا نے پچھلے ہفتہ مرآد اباد میں ایک بیا دیتے ہوئے کہاتھا کہ حکومت جو ایک علیحدہ خالستان کی مانگ کرنے والوں کے خلاف غداری کا ایک مقدمہ عائد کررہی ہے‘ اس کو چاہئے کہ وہ ایک ”ہندو راشٹرا“ کی مانگ کرنے والوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کرے۔

رضا کے وائیرل ویڈیو کے بموجب انہوں نے کہاتھا کہ ”کیا ہوگا اگر ہمارے نوجوان ایک مسلم قوم کی مانگ شروع کردیتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کانعرہ سب کا ساتھ‘ سب کا وکاس ایک فریب ہے۔ کچھ شر پسند ملک میں نفرت کا بینچ بو رہے ہیں۔

جو ایسا کررہے ہیں اور جو ایسا کرنے والوں کی حمایت کررہے ہیں وہ ملک اورمعاشرے کے بہی خواہ نہیں ہیں‘ وہ غدار ہیں“۔ انہوں نے الزام لگایاکہ مسلمانوں اورمساجد کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے‘ مدرسوں کو حفاظت کی ضرورت ہے۔

مرآد اباد پولیس نے بھڑکاؤ بیان کا ایک معاملہ ان کے خلاف درج کیاہے۔چہارشنبہ کے روز رضا اوران کے ساتھیوں نفیس‘ ندیم اور منیر ادریسی (وہ بھی ایک ترجمان ہیں) کو گھر میں نظر بند کردیاگیاہے۔

حضرت درگا ہ عمارت کے اطراف واکناف میں بڑی تعداد میں پولیس جوان تعینات کردئے گئے ہیں جہاں پر رضا رہتے ہیں۔

بریلی مجسٹریٹ نے کہاکہ سینئر حکام آج صبح سے رضا کی رہائش گاہ کے اردگرد کی صورتحال پر ؎نظر رکھتے ہوئے ہیں۔ ایس پی (سٹی)راہول بھٹی نے کہاکہ پولیس لائنزمیں پی اے سی اور دیگر عملے کو بھی الرٹ کردیاگیا ہے۔

بھاٹی نے مزید کہاکہ ”اگر حراست میں لیے گئے افراد کے ساتھ صحت سے متعلق کوئی مسئلہ ہے‘ تو اہل افراد کی نگرانی میں انہیں مناسب طبی دیکھ بھال فراہم کی جائے گی“۔