یوپی۔ نابالغ دلت لڑکی کے ساتھ یونیفارم نہیں پہننے پر مار پیٹ کے بعد اسکول سے باہر کردیاگیا

,

   

چاؤری پولیس اسٹیشن انچارج گریراج شنکر یادو نے کہاکہ دوبے نے پیر کے روز مذکورہ ایک سرکاری اسکول میں 8ویں جماعت کی اسٹوڈنٹ‘ لڑکی سے یونیفارم نہیں پہننے کے متعلق پوچھاتھا۔


بھدوائی۔پولیس نے منگل کے روز کہا ہے کہ ایک دلت لڑکی کومبینہ ذات پات کے طعنوں کا سامنا کرنا پڑا‘ یونیفارم نہیں پہننے پر ایک سابق گاؤں سربراہ کے ہاتھوں اسکول سے باہر پھینک دیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ملزم کی شناخت سابق پردھان منوج کمار دوبے کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم نہ تو ایک افیسر ہے او رنہ ہی ٹیچر ہے‘ پھر بھی وہ ہر دن اسکول جاتے ہیں اور ٹیچرس او ربچو ں کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے۔

چاؤری پولیس اسٹیشن انچارج گریراج شنکر یادو نے کہاکہ دوبے نے پیر کے روز مذکورہ ایک سرکاری اسکول میں 8ویں جماعت کی اسٹوڈنٹ‘ لڑکی سے یونیفارم نہیں پہننے کے متعلق پوچھاتھا۔یادو نے کہاکہ اس پر لڑکی نے جواب دیا وہ اس وقت پہنے گی جب اس کے والد لاکر دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسکو سننے کے بعد دوبے نے لڑکی کی اس کی کلاس میں ہی پیٹائی کردی اور ذات پات کا طعنہ دیااور اس کو اسکول سے باہر کردیا۔یادو نے کہاکہ لڑکی کی والد کی شکایت پر ملزم کے خلاف حملہ کرنے اوردھمکی دینے کا ایک مقدمہ ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ملزم پکڑنے کے لئے تلاش ہنوز جاری ہے۔