یوپی اسمبلی انتخابات۔ ریاست میں اپنا پہلا دفترکھولنے کی تیاری میں اے ائی ایم ائی ایم

,

   

حیدراآباد رکن پارلیمنٹ نے اس سے قبل اعلان کیاتھا کہ اے ائی ایم ائی ایم اترپردیش میں 100سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔


لکھنو۔اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اترپردیش میں اپنی وسعت کو بڑھانے کے اقدام کے طورپر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) ریاست کے ضلع بھائی راج میں پارٹی کا پہلا دفتر کھولنے کی تیاری میں ہے‘ جو درالحکومت لکھنو سے ایک اندازے کے مطابق120کیلومیٹر پر ہے۔

اسدالدین اویسی کا ریاست میں بھائی راج کے دیوی پٹن منڈل میں دفتر کے افتتاح کے لئے 8جولائی کے روز آمد مقرر ہے۔ حیدرآباد نژاد اے ائی ایم ائی ایم تلنگانہ کے باہر پارٹی کی موجودگی کو وسعت دے رہی ہے۔

مہارشٹرا‘ بہار او ربنگال کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کھڑا کئے تھے۔ ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسلم کمیونٹی کی اکثریت والے بھائی راج اور اس کے قریب کے علاقوں میں رائے دہندوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش اویسی کی زیر قیادت پارٹی کررہی ہے۔

حیدراآباد رکن پارلیمنٹ نے اس سے قبل اعلان کیاتھا کہ اے ائی ایم ائی ایم اترپردیش میں 100سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔فی الحال ریاست میں 110اسمبلی حلقہ ایسے ہیں جہاں پر مسلم رائے دہندے 30-39فیصد ہیں۔

جبکہ 44سیٹوں پر مسلمانوں کا تناسب 40-49فیصد ہے اور 11سیٹیں ایسی ہیں جہاں پر مسلمانوں کی آبادی کا تناسب50-65ہے۔اس سے قبل بھی اویسی نے لکھنو کا دورہ کرتے ہوئے چھوٹی سیاسی جماعتوں سے بات کی تھی۔ وہ ’بھاگیا داری سنکلپ مورچہ‘ کا بھی حصہ ہیں۔

اویسی اوم پرکاش راجبہار سوہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی)‘ شیو پال سنگھ یادو کی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی)‘ کیشو دیو موریہ کی مہان دل اور کرشنا پٹیل کے اپنا دل سے رابطہ میں ہیں۔

اے ائی ایم ائی ایم کے قومی ترجمان او رسکریٹری اترپردیش یونٹ عاصم وقار نے کہاکہ حالانکہ پارٹی نے کوئی آفس نہیں کھولا ہے‘ مذکورہ اے ائی ایم ائی سرگرمی کے ساتھ ریاست کی سیاست میں ملوث ہے۔

سال2017کے اسمبلی انتخابات میں اے ائی ایم ائی ایم نے 38سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کئے تھے مگر ایک سیٹ پر بھی جیت حاصل کرنے سے قاصررہے۔ انہوں نے فیصلہ کیاتھا کہ وہ اترپردیش میں 2019کا لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے‘ تاہم اویسی نے بی جے پی کے خلاف مہم ضرور چلائی تھی۔

وقار نے کہاکہ اویسی نے 2019میں ضلع بالرام پور‘ گونڈا اور بھائی راج کا دورہ کیاتھا۔ سال2017میں بی جے پی نے 312اسمبلی سیٹوں پر شاندار جیت حاصل کی تھی۔

پارٹی نے 403ممبرس کی اسمبلی میں مذکورہ انتخابات میں 39.67فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔سماج وادی پارٹی نے 47‘بی ایس پی 19اور کانگریس محض7سیٹوں پر جیت حاصل کرسکی تھی۔