یوپی انتخابات۔ بی جے پی کا انتخابی حکمت عملی اور انتخابی منشور پر آج اجلاس

,

   

یوگی ادتیہ ناتھ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے
نئی دہلی۔اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی نے پیر کے روز قومی درالحکومت میں انتخابی حکمت عملی او رمنشوربرائے اترپردیش انتخابات کے لئے ایک اہم اجلاس مقرر کیاہے۔

چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ درایں اثناء بی جے پی نے پہلے مرحلے کے 58میں سے 57اور دوسرے مرحلے کے 55میں سے 48امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

پہلے او ردوسرے مرحلے کے اٹھ امیدواروں پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ مذکورہ حکمت عملی ماباقی امیدواروں کے متعلق بھی تیار کی جائے گی۔ اس اجلاس کے دوران اترپردیش کے لئے انتخابی منشور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

اترپردیش میں رائے دہی فبروری10‘14‘20‘23‘27اور3کے علاوہ 7مارچ کو سات مراحل میں عمل میں ائے گی۔

ووٹوں کی گنتی کے لئے 10مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔