یوپی انتخابات۔ سیتا رام یچوری نے کہاسماج وادی پارٹی کی حمایت کرے گی سی پی ایم

,

   

نئی دہلی۔ سابق راجیہ سبھا ایم پی او رکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ) کے قائد سیتا رام یچوری نے کہاکہ مذکورہ سی پی ائی(ایم)اترپردیش میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی حمایتکرے گی اور ہندوتوا ایجنڈہ کے خلاف سکیولر طاقتوں کو اکٹھا کرنے کے لئے کام کریں گے۔

یچوری نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ”ہم یو پی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حمایت کریں گے۔ ہم یوپی میں صرف چار سیٹوں پر مقابلہ کررہے ہیں۔ پنجاب میں ہم بی جے پی کوشکست دینے والی پارٹی کی حمایت کریں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہمارے سامنے ترجیحی کام بی جے پی کو شکست دینا ہے۔ مذکورہ پارٹی طبقاتی او رعوامی تنظیم کے متحدہ اقدامات پر مشتمل مشترکہ پلیٹ فارم کی بھی حمایت کرے گی“۔

انہوں نے کہاکہ ”یہ پارٹی ہندوتوا ایجنڈہ کا خلاف سکیولر طاقتوں کے وسیع تر ممکنہ اتحاد کے لئے کا م بھی کرے گی“۔

اترپردیش میں پہلے مرحلے کی رائے دہی10فبروری کو‘دوسری مرحلے کی رائے دہی14فبروری‘ تیسرے مرحلے کی رائے دہی20فبروری‘ چوتھے مرحلے کی رائے دہی23فبروری کو‘ پانچویں مرحلے کی رائے دہی27‘ چھٹے مرحلے کی رائے دہی 3مارچ اورساتویں مرحلے کی رائے دہی7مارچ کو مقرر ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کے لئے10مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔