یوپی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف سماج وادی پارٹی نے اخلاقی جیت حاصل کی ہے۔ اکھیلیش

,

   

لکھنو۔سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ ان کی پارٹی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اخلاقی جیت حاصل کی ہے کیونکہ اس کا ”پھیلاؤ“ ہوا ہے‘ وہیں بی جے پی ”سکڑی“ ہے‘ عمومی طور پر وہ ان کی پارٹی کی جانب سے حاصل کی جانے والی سیٹوں کی تعداد کا حوالہ دے رہے تھے۔

مذکورہ بی جے پی اتحاد نے 273سیٹوں پر جیت حاصل کی وہیں ایس پی اتحاد نے ان انتخابات میں 125سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ ایس پی کے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے بموجب سیتاپور میں اکھیلیش یادو نے کہاکہ ”انتخابات میں ’سماج وادیوں‘ کو اخلاقی جیت ملی ہے۔

سماج وادی پارٹی کارکنوں اور قائدین اورعوام کے اشتراک سے سماج وادی پارٹی کا پھیلاؤ ہوا ہے اوربی جے پی سکڑی ہے“۔

یادو ستیاپور میں پارٹی لیڈر اور سابق وزیر نریندر ورما کے بھائی مہیندر ورما کی موت پر اظہار غم کے لئے پہنچے تھے۔

سیتا پور کے راستے میں یادو کی گاڑی کے سامنے ایک بیل آگیاتھا۔

حادثہ کا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”اس سفر میں‘ آپ کو بیل ملیں گے۔ اگر آپ آگے بڑھ سکتے ہیں تو آپ آگے بڑھیں۔

یوپی میں یہ سفر مشکل ہے‘ اگر آپ آگے بڑھ سکتے ہیں تو آگے بڑھیں“۔