یوپی ایس سی مینس۔ جامعہ آر سی اے کے 52اسٹوڈنٹس نے امتحان میں کامیابی حاصل کی

,

   

آر سی اے کو یوجی ایس فنڈ فراہم کرتا ہے تاکہ ایس سی‘ ایس ٹی او راقلیتی زمرے کے اسٹوڈنٹس کے لئے مفت کوچنگ اور رہائشی سہولتیں فراہم کریں۔
نئی دہلی۔ یونیورسٹی کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رہائشی کوچنگ اکیڈیمی میں تعلیم حاصل کرنے والے تقریبا52اسٹوڈنٹس نے سیول سرویس مینس امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ امیدوارشخصیاتی امتحان(انٹرویو) کے لئے پیش ہوں گے جس کا انعقاد اپریل میں عمل میں ائے گا۔ یونیورسٹی نے جمعہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ”جامعہ ملیہ سنٹر برائے کوچنگ اور کیریر پلاننگ کے ریسڈینشل کوچنگ اکیڈیمی(آر سی اے) سے52اسٹوڈنٹس نے سیول سرویس مین امتحانات2021میں کامیابی حاصل کی ہے“۔

اس میں کہاگیا ہے کہ آر سی اے پروفیسر انچارج عابد حلیم نے ”اس سال شاندار نتائج“ پر مسرت کا اظہار کیاہے اور ”مجوزہ امتحابات کے لئے نیک خواہشات کا
“اظہار کیاہے۔آر سی اے کو یوجی ایس فنڈ فراہم کرتا ہے تاکہ ایس سی‘ ایس ٹی او راقلیتی زمرے کے اسٹوڈنٹس کے لئے مفت کوچنگ اور رہائشی سہولتیں فراہم کریں۔

مذکورہ بیان میں کہاگیا ہے کہ 40سے زائد اسٹوڈنٹس آنے والے دنوں میں مختلف ریاستوں کے مین امتحانات میں پیش ہونے جارہے ہیں۔مذکورہ یونین پبلک سروسیس کمیش نے 2022کے لئے سیول سرویس مین کے نتائج کا اعلان کیاہے۔

مذکورہ مینس امتحانات 7جنوری سے 16جنوری کے درمیان میں کرائے جاتے ہیں۔ انڈین ایڈمنسٹرٹیو سرویس‘ انڈین فارن سرویس‘ انڈین پولیس سرویس اور دیگر مرکزی خدمات(گروپ ون اور گروپ بی) کے لئے شخصی ٹسٹ یا انٹرویو 5اپریل کو منعقد کیاجائے گا۔