یوپی بس ہائی جیک۔ یوپی پولیس کے ساتھ انکاونٹر کے بعد ماسٹر مائنڈ ہواگرفتار

,

   

پولیس ٹیموں او رمجرمین کے درمیان میں فتح آباد علاقے میں ایک گاؤں کے قریب صبح 5بجے فائیرنگ کا تبادلہ ہوا تھا

اگرہ/فیروز آباد۔جمعرات کے روز اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ضلع فیروز آباد میں انکاونٹر کے دوران اترپردیش پولیس نے 34مسافرین سے بھری بس کو ہائی جیک کرنے والے مبینہ ماسٹر مائنڈ شخص کو گرفتار کرلیاہے۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ اگرہ اور فیروز آباد یونٹس کے علاوہ اسپیشل اپریشن گروپس کے بشمول پولیس ٹیموں او رمجرمین کے درمیان میں فتح آباد علاقے میں ایک گاؤں کے قریب صبح 5بجے فائیرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

اگرہ سینئر سپریڈنٹ آف پولیس ببلوکمار نے کہاکہ ”اہم ملزم پردیب گپتا اور اس کے ساتھی یاتیندر یادو موٹرسیکل پر تھے مگر انہوں نے پولیس چیک کو دیکھا اور فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرینگ کردی تھی۔

جوابی فائرینگ میں گپتا زخمی ہوگیا وہیں یادو کھیتوں کے سہارے فرار ہونے میں کامیاب رہا“۔

انہوں نے کہاکہ پولیس ٹیمیں اس کیس کے دیگر ملزمین کی تلاش میں ہیں اور انہیں بھی بہت جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

YouTube video

سرکاری عہدیداروں کے مطابق مدھیہ پردیش کے گولیا ر سے تعلق رکھنے والے گاڑی کے مالک اشوک اروڑا اور گپتا منگل کی دیر رات گئے اگرہ سے تقریبا ایک درجن لوگ بس کوہائی جیک کرنے اور اس کا منصوبہ سازی اور اس کو روبعمل لانے کے معاملے میں ملوث ہیں۔

چہارشنبہ کے روز ایٹاوہ کے ایک دھابہ سے بارہ گھنٹے کے بعد گاڑی دستیاب ہوئی ہے‘ عہدیدار کہہ رہے ہیں کہ بس میں سوار تمام لوگ محفوظ ہیں اور اپنے راستے پر گاڑی ہے۔

YouTube video

بس کو ہائی جیک کرنے کے معاملے میں اگرہ کا ساکن جئے پور نژاد گپتا ماسٹر مائنڈ ہے۔

ایٹاوہ میں روڈ ٹرانسپورٹ افیسر میں ایجنٹ اور درمیانی شخص کا کام کرتا ہے۔

بعدازاں گپتا اور اس کیس میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔