یوپی بورڈ: انگریزی کے پرچہ کا افشا 24اضلاع میں امتحان منسوخ

   

لکھنو: اترپردیش کے ضلع بلیا میں یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے انگریزی مضمون کا پرچہ افشاں ہونے کے بعد 24اضلاع میں امتحان کو فوری اثر سے منسوخ کردیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ انگریزی مضمون کے امتحان کو جن اضلاع میں منسوخ کیا گیا ہے ان میں بلیا، ایٹہ، باغپت، بدایوں، سیتاپور، کانپور دیہات، للت پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، گونڈہ، اعظم گڑھ، آگرہ، وارانسی، مین پوری،متھرا، علی گڑھ، غازی آباد، شاملی، شاہجہاں پور، اناؤ، جالون، مہوبہ، امبیڈکر نگر اور وارانسی شامل ہیں۔