یوپی حکومت نے شاعر کا تخلص الہ آبادی سے پریاگ راجی کردیا

,

   

شاعروں کے نام بشمول تیغ الہ آبادی‘ اکبر الہ آبادی اور راشد الہ آبادی کو تبدیل کردیاگیاہے۔
پریاگ راج۔ اترپردیش کے بڑے شہر الہ آباد کا نام پریاگ راج کرنے کے بعد مذکورہ اترپردیش حکومت نے لوگوں کے ذہنوں اور مسودات میں سے شہر کے سابق نام کی یادیں مٹانے کاکام شروع کردیاہے اور اس کے لئے ممتازشاعروں کے تخلص میں شامل ”الہ آبادی“ کو ”پریا گ راجی“ کردیاہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اترپردیش اعلی تعلیم خدمات کمیشن کی سرکاری ویب سائیڈ سے لی گئی ایک تصویر کو شیئر کیا‘ جس میں افسانوی شاعروں جیسے اکبر الہ آبادی‘ کے نام کو اکبر پریاگ راجی کردیاہے۔

مذکورہ کمیشن کی ویب سائیڈ کے ”الہ آباد کے متعلق“ سیکشن میں یہ تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ دیگر شاعروں جیسے تیغ الہ آبادی اور راشد الہ آبادی کے ناموں کو بھی تبدیل کردیاگیاہے۔

تاریخ کو مٹانے کی کوشش میں الہ آباد سے موسوم باقیات کی صفائی کی کوششوں پر لوگ انٹرنٹ کے ذریعہ اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ بعض نے اس کو تکنیکی خرابی قراردیا ہے مگر اس پر اب تک یو پی ایچ ای ایس سی انتظامیہ کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے