یوپی میں مسلم شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا

,

   

بہرائچ میں نماز تراویح کے بعد گھر واپسی کے دوران حملہ
لکھنؤ : اتر پردیش کے بہرائچ شہر میں ایک 35 سالہ مسلمان شخص پر پیر کی رات 11 بجے کے قریب اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ تراویح کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آرہا تھا۔ مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے مسلم شخص کوپیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ وکیل احمد کے نام سے مسلمان شخص کی شناخت ہوئی جس کو لنچنگ میں شہید کردیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد اس کے آبائی شہر کے عوام میں غم و غصے دیکھا گیا۔اس واقعے کے بعد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں جس میں متوفی کا برہنہ جسم وسیع زخموں کے ساتھ زمین پر پڑا ہوا نظر آ رہا ہے۔اس گھناؤنے قتل کے بعد، بہرائچ پولیس حکام نے تحقیقات کا آغاز کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام مجرموں کو پکڑنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزیدتحقیقات جاری ہیں۔ یو پی کے مختلف شہروں میں مختلف بہانوں سے مسلمانوں پر حملے اور ماب لنچنگ میں ہلاک کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔