یوپی کی جنگ۔ ٹکٹ نہیں ملنے پر دو ایس لیڈر ان نے سماج وادی پارٹی چھوڑ دی

,

   

لکھنو۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات اب جبکہ کہ قریب ہیں‘ زیادہ سے زیادہ قائدین ٹکٹ کی تلاش میں سیاسی پارٹیوں میں چھلانگ لگاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

اس فہرست میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے دو موجودہ اراکین اسمبلی کے نام بھی جڑ گئے ہیں جنھوں نے ٹکٹ دینے سے انکار پر پارٹی چھوڑ دی ہے۔

سبھا ش رائے‘ ضلع امبیڈکر نگر کے جلال پور اسمبلی حلقہ سے ایس پی رکن اسمبلی سبھاش رائے نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی راکیش پانڈے کو ٹکٹ دینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

دوہفتے قبل راکیش پانڈے نے ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی اب انہیں اسمبلی ٹکٹ کے انعام سے نوازا گیاہے۔

حاجی رضوان ایک اور ایس پی رکن اسمبلی جس کاتعلق ضلع بجنور کے کوندار کی سے ہے نے ٹکٹ نہیں ملنے پر پارٹی چھوڑ دی ہے۔

وہ بی ایس پی میں شامل ہوں گے جو اسی حلقہ سے انہیں ٹکٹ دے گی