یوپی کے سیتا پور میں میں ’عصمت ریزی کی دھمکی‘ دینے والا سادھو گرفتار

,

   

نیشنل کمیشن برائے خواتین نے جمعہ کے روز اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو مکتوب تحریر کیاتھا۔


سیتا پور۔اترپردیش پولیس نے چہارشنبہ کے روز سیتا پور ضلع میں تقریر کے دوران ایک مخصوص کمیونٹی کی عورتوں کو ”عصمت ریزی“ کی دھمکی دینے والے سادھو کو گرفتار کرلیاہے۔

سیتا پور سپریڈنٹ آف پولیس آر پی سنگھ نے کہاکہ مہنت بجرنگ منی داس کو مسلم خواتین پر متنازعہ ریمارکس کرنے کے معاملے میں گرفتار کرلیاگیاہے۔

داس کو بہت جلد عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

حال ہی میں داس کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی تھی او رپرشانت کمار اے ڈی جی (لاء اینڈ آرڈر) اترپردیش نے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا وعدہ کیاتھا۔ تاہم مہنت بجرنگ داس منی کا دعوی ہے کہ مذکورہ ویڈیو کے ساتھ”چھیڑ چھاڑ“ انہیں ”جھوٹے مقدمات“ میں پھنسانے کے لئے کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ”یہاں پر خیر آباد میں 80فیصد مسلمان اور 20فیصد ہندو ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہندوؤں کا حال بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے ’کلش یاترا‘ کے دوران انہوں نے کروالی جیسا واقعہ دہرانے کے لئے لاٹھیوں اور پتھروں کا انتظام کیاتھا مگر پولیس کی وجہہ سے ایسا نہیں کرسکے“۔انہوں نے انتقام کی بات بھی کہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر وہ ہماری بیٹیوں کو ہراساں کریں گے تو ان کی بیٹیاں بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔ اس ویڈیو کے ساتھ میرے خلاف من گھڑت الزامات کی تیاری کے لئے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے“

https://twitter.com/zoo_bear/status/1512036559960248323?s=20&t=eOsNNW9e0Qhg1s-WbABAfA

نیشنل کمیشن برائے خواتین نے جمعہ کے روز اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو مکتوب تحریر کیاتھا۔این سی ڈبلیو چیر پرسن ریکھا شرما نے یوپی ڈی جی پی کو مکتوب لکھتے ہوئے اس تبصرے کی مذمت کی تھی جو بجرنگ نی داس نے کیاتھا اور ان کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کی مانگ بھی کی تھی