یوپی کے وزیر اعلی نے کورونا وائرس پر تحقیقی مرکز کی ضرورت پر زور دیا

   

یوپی کے وزیر اعلی نے کورونا وائرس پر تحقیقی مرکز کی ضرورت پر زور دیا

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کورونا وائرس پر تحقیق کے لئے ایک جدید ترین مرکز کی ضرورت پر زور دیا اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس کے لئے ایک ورک پلان پیش کریں۔

وزیراعلیٰ نے عہدیداروں سے سی ایس آئی آر سنٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے مشورہ کرنے کے لئے بھی کہا۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) لکھنؤ اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی لکھنؤاس بارے میں منصوبہ بناۓ گی۔

وزیراعلیٰ نے یہ ہدایات یہاں ایک ریسرچ سنٹر کے قیام کی پیش کش کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی اور اس ضرورت کے پیش نظر بھی کہ مستقبل میں ریاست میں بی ایس ایل 4 سطح کے ایک اعلی سطحی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کسی وائرس یا انفیکشن سے نمٹنے کےلئے اس چلینج کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔