نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آپریشن گنگا کے تحت جاری انخلاء کی کوششوں میں شدت پیدا کرنے کی غرض سے منگل کو انڈین ایر فورس (فضائیہ) سے کہاکہ اس آپریشن میں شامل ہوجائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فضائیہ کی شمولیت سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مختصر وقت میں یوکرین سے نکالنے میں مدد ملے گی۔ ایرفورس امکان ہے کہ C-17 طیارے اس آپریشن میں استعمال کرے گا۔ یوکرین میں لگ بھگ 14,000 ہندوستانی شہری مقیم تھے اور جنگ کی شروعات کے ساتھ ہی اُن کا انخلاء شروع ہوا۔ اب تک تقریباً ایک تہائی ہندوستانی نکالے جاچکے ہیں۔