یوکرین میں فضائی حملوں کی گونج میں شادی

   

کیف ۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک جوڑے نے فضائی حملوں کی گونج میں شادی کر لی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یارینا اریوا اور اس کے ساتھی سویاتوسلاو فرسین نے مئی میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ایک ریستوران کی چھت پر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انہیں اپنے منصوبوں کو ترک کرنا پڑا۔ جوڑے نے مئی میں شادی کا منصوبہ ترک کرتے ہوئے دو روز قبل شادی کرلی، شادی کی تقریب میں پْرسکون اور خوبصورت ماحول کی جگہ فضائی حملوں کی خوفناک گونج سْنی گئیں۔ اریوا اور مسٹر فرسین نے اپنی شادی کے دن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ انہیں یقین نہیں تھا کہ مستقبل کیسا ہوگا۔ تناؤ گزشتہ کئی روز سے بڑھ رہا تھا اور آخر کار وہی ہوا جس کا انہیں سب سے زیادہ خدشہ تھا۔ روسی افواج، جو سرحدوں پر مشقیں کر رہی تھیں، اچانک پہلے سے کہیں زیادہ قریب نمودار ہوئیں اور یوکرین کے کیف اور دوسرے بڑے شہروں پر میزائلوں کی بارش شروع ہو گئی۔