یوکرین میں پھنسے طلباء کیلئے حکومت تلنگانہ کی ہیلپ لائن

   

حیدرآباد 24 فبروری ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے یوکرین میں پھنسے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلبا اور دوسرے تارکین وطن کیلئے دہلی کے تلنگانہ بھون اور حیدرآباد میں جنرل اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی مدد کی جاسکے ۔ نئی دہلی کے تلنگانہ بھون میں مسٹر وکرم سنگھ مان آئی پی ایس سے 7042566955 پر ‘ پی آر او مسٹر چکرورتی سے 9949351270 اور او ایس ڈی مسٹر نتن سے 9654663661 پر ربط کیا جاسکتاہے ۔ ای میل
[email protected]
پر کیا جاسکتا ہے ۔ تلنگانہ سیکریٹریٹ ہیلپ لائن پر ای چٹی بابو سے فون 040-23220603 و 9440854433 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ ای میل
[email protected]
پر کیا جاسکتا ہے ۔