یوکے کے سابق میرین کابل س کتوں‘ بلیوں کو لے کر روانہ ہوئے مگر عملے کو چھوڑ دیا

,

   

مگر عہدیداروں نے کہاکہ 1100افغانی جو یوکے انے کے اہل تھے وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔
لندن۔ایک سابق یوکے رائیل میرین جس نے افغانستان چھوڑنے کے لئے ایک اعلی سطحی مہم اپنے 200کے قریب بچائے گئے کتوں‘ بلیوں جانوروں کے ساتھ محفوظ مقام پر پہنچ گئے ہیں‘ مگر اپنے افغان کے چیاریٹی عملے کے بغیر جو کابل میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

خانگی طور پر امداد کئے گئے ایک چارٹر ہوائی جہاز نے ہفتہ کے روز تاخیر ہفتہ پاؤل پین فارتھنگ کو ان کے جانوروں کے ساتھ کابل سے نکال لے گیا جس کی وجہہ سے انسانی او رجانوروں کی زندگیوں کی اہمیت سے متعلق مشکل سوالات پیدا کردئے جو برطانیہ میں طول پکڑ رہے ہیں اور لوگوں کی رائے کومنقسم کرنے کی وجہہ بنا ہے۔

فارتھنگ کے لئے یوکے نژاد ترجمان کے طور پر کام کرنے والے جانوروں کی فلاح وبہبود کے مہم کار ڈومنیک ڈیر نے کہاکہ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر یہ ہوائی جہاز رہے گا۔

پندہ رسال قبل افغانستان میں برطانیہ فوج کے سات خدمات انجام دینے کے بعد فارتھنگ جس نے نوازاد کی شروعات کی تھی‘ برطانیہ افواج کے ساتھ ان کے اسٹاف کے افغان ممبرس کے ساتھ ائیرلفٹ کے لئے اہل قراردئے گئے تھے۔

مگر انہوں نے مذکورہ جانوروں کے بغیر افغان چھوڑنے سے انکار کردیاتھا۔ کئی دنوں سے فارتھنگ اپنے چار پیروں والے ساتھیوں سے کابل ائیرپورٹ سے افرتفری کی وجہہ سے روانگی میں پیش آرہی مشکلات کا اظہارکرنے کے لئے پریس کانفرنسوں اور سوشیل میڈیا کااستعمال کیاتھااور ان کے ساتھیوں نے برطانیہ حکومت کی مدد کے لئے دوسری جانب سے مہم چلائی تھی۔

فارتھنگ کو مشہور شخصیتوں کی حمایت بھی حاصل ہوئی جس میں کامیڈین ریکی گرویس‘ اور دیگر کئی شامل ہیں جنھوں نے بچاکر لائے جانے والے جانوروں کو گود لینے کی پیشکش کی تھی۔ مگر ملک کے طالبان کے نئے قوانین کے پیش نظر افغان شہریوں کو بچانے کی مہم اپنی توانائی لگانے والوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

برطانیہ نے کہاکہ ہفتہ کے روز اختتام پذیر ہونے والے دو ہفتوں کے ائیر لفٹ میں 1500یوکے شہریوں او رپریشان حال افغانیوں کا انخلاء کرایاگیاہے۔مگر عہدیداروں نے کہاکہ 1100افغانی جو یوکے انے کے اہل تھے وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔

جمعرات کے روز جس وقت کابل ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملہ کیاگیا تھا اس وقت جانوروں اور عملے پر مشتمل ہوائی جہاز کے ساتھ فارتھنگ کابل ائیر پورٹ پر ہی موجود تھے۔ ڈائیر نے کہاکہ طالبان کے گارڈس نے برطانیہ آنے کے لئے اجازت نامہ پر مشتمل دستاویزات کی موجودگی کے باجود افغانیوں کو ہوائی جہاز میں داخل ہونے نہیں دیا ہے۔