یوگی ’کس طرح مغل ہیرو ہوسکتے ہیں‘ میوزیم کا نام شیو اجی کے نام پر کیا تبدیل

,

   

مذکورہ یوپی کے چیف منسٹرنے کہاکہ ”جو بھی کام ناقص ذہنیت کا حامل ہے اس کو بی جے پی حکومت کے ذریعہ ختم کردیاجائے گا“

لکھنو۔اگرہ میں تعمیر مغل میوزیم کو چھتراپتی شیواجی کے نام پر تبدیل کردیاگیاہے‘ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے پیر کے روز اس با ت اعلان کیا۔ شہری ترقی کے متعلق ایک جائزہ اجلاس میں انہوں نے پوچھا کہ ”کس طرح مغل ہمارے ہیروز ہوسکتے ہیں“۔

مذکورہ چیف منسٹر اترپردیش نے اعلان کیاکہ ”جو بھی کام ناقص ذہنیت کا حامل ہے اس کو بی جے پی حکومت کے ذریعہ ختم کردیاجائے گا“

 

انہوں نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”اگرہ میں زیر تعمیر میوزیم چھتراپتی شیوا جی کے نام سے جاناجائے گا۔ آپ کے نئے اترپردیش میں ”غلامی کی ذہنیت“ کی نشانی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔شیواجی مہاراج ہمارے ہیرو ہیں‘ جئے ہند‘ جئے بھارت“۔

 

YouTube video

ہندوستان میں مغلوں کادور حکومت1526-1540اور1555-1857تک رہا ہے۔

اس دور میں ہندوستان کے اندر بے شمار تعمیری شاہکار بنائے گئے ہیں جس میں تاج محل‘ لال قلعہ‘ اور اگرہ کاقلعہ بھی شامل ہے۔

سولہویں صدی کے مراٹھا جنگجو بادشاہ کے طور پر چھتر ا پتی شیواجی مہارا ج کو جانا جاتا ہے جنھوں نے اپنی زندگی کا بیشترحصہ مغلوں کے خلاف لڑائی میں لگادیاتھا اور وہ فوجی فاتح کے طو رپر بھی جانے جاتے تھے۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو اس بات کی بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اگرہ اسمارٹ سٹی پراجکٹ کو جلد سے جلد پورا کرلے اورکہاکہ یہ پراجکٹ حکومت کے ترجیحات میں امل ہے اور اس کوجلد از جلد پورا کئے جانے والے کام کے طور پر دیکھناچاہئے۔

اگرہ میں میٹرو اورائیرپورٹ پراجکٹس میں تیزی لانے کے متعلق عہدیداروں سے چیف منسٹر نے استفسار کیاہے۔