یو اے ای کا امریکہ سے ایف-35طیارے خریدنے کی بات چیت معطل کرنے کا اشارہ

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے امریکہ سے جدید ترین

F-35

طیاروں کی خریداری پر بات چیت معطل کرنے کااشارہ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف-35طیاروں سے متعلق بات چیت مستقبل میں دوبارہ ہو سکتی ہے۔اماراتی عہدیدار کے مطابق طیاروں کی خریداری کے حوالے سے تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے سبب بات چیت پر نظرثانی کی جائیگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ F-35طیاروں کی خریداری 23 ارب ڈالرکے معاہدہ کا حصہ تھی اور یو اے ای کی جانب سے یہ بیان فرانس سے 80 رافیل طیاروں کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔