یو اے ای ہندوستانیوں کیلئے مقبول ترین سیاحتی منزل

   

ابوظہبی : حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا ہیکہ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات ہندوستانی سیاحوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول منزل ہے۔ 2021ء کے پہلے سہ ماہی تک 314,495 ہندوستانی ٹورسٹ ویزوں پر یو اے ای کا سفر کرچکے ہیں۔ مارچ 2020ء سے اس تعداد میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وبا کے دوران یو اے ای کی سیاحت مجموعی طور پر متاثر ہوئی تھی۔