یو پی حکومت کو ’’قوالی نہیں چاہئے‘‘

,

   

٭ دہلی کی کتھک ڈانسر منجیری چودھری نے حال ہی میں اترپردیش حکومت کے ایک پروگرام میں اپنے رقص کا مظاہرہ کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے صوفی ۔کتھک پروگرام کے دوران موسیقی کو اچانک روک دیا گیا ۔ منجیری نے بتایا کہ دوسرے ایٹم کا اعلان ہوگیا تب تک وہ اسٹیج پر ہی کھڑی رہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اچانک عہدیدار ان کے قریب پہونچے اور کہا کہ ’’قوالی نہیں چاہئے ‘ اسٹیج پر قوالی نہیں چاہئے‘‘۔قابل ذکر بات ہے کہ یوگی حکومت نے اپنی میعاد کی شروعات میں ریاست کے اہم سیاحتی مقامات پر کتابچہ تیار کیا تھا جس میں تاج محل کو شامل نہیں کیا گیا۔ اس سے مخصوص گوشہ یا ان کی تہذیب کے خلاف یوگی حکومت کی ذہنیت آشکار ہوتی ہے۔