یہ میری محنت کی کمائی ہے، جرم کی آمدنی نہیں: جیکولین

   

نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ ان کے فکسڈ ڈپازٹس (ایف ڈی) جنہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 200 کروڑ روپے کے پی ایم ایل اے مقدمہ کے سلسلے میں منسلک کیا ہے جس میں کروڑ پتی مجرم سکیش چندر شیکھر شامل ہیں، یہ محنت کی کمائی ہے نہ کہ جرم کی آمدنی۔یہ آمدنی میں نے سخت محنت او ر مشقت سے کمائی ہے۔ جیکولین نے متعلقہ اتھارٹی کے سامنے پیش کیے گئے اپنے جواب میں کہا کہ اس نے کنمن کے ساتھ کوئی تعلق رکھنے سے پہلے ایف ڈی کی تھی۔ یہ اس کی آمدنی تھی جو قانونی تھی اور اس پر ٹیکس بھی ادا کیا جاتا تھا۔ یہ میری اپنی کمائی ہوئی رقم ہے۔ اس وقت چندر شیکھر کا میری اس دنیا میں کوئی وجود نہیں تھا۔ مجھ پر الزام یہ ہے کہ میں نے ان سے تحائف وصول کیے۔ ایجنسی نے حال ہی میں اداکارہ کے خلاف اس معاملے میں دوسری ضمنی چارج شیٹ بھی داخل کی ہے۔