۔10 فیصد کوٹہ پر وزیر اعظم مودی سے ای بی سی اسوسی ایشن کا اظہار تشکر

   

حیدرآباد۔ /9 جنوری، ( سیاست نیوز) معاشی طور پر پسماندہ طبقات کی بہبود اسوسی ایشن کی سنٹرل کمیٹی نے اعلیٰ ذاتوں میں غریب افراد کیلئے 10فیصد تحفظات فراہم کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا۔ اسوسی ایشن کے قومی صدر رویندر ریڈی نے دیگر ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور نریندر مودی کی تصویر کو دودھ سے دھوتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 70 سال بعد بھی اعلیٰ ذات کے غریب طبقہ کو نظرانداز کیا گیا تھا۔