۔15 سالہ لڑکا والدین کے لڑائی جھگڑے سے بے زار، صدر جمہوریہ سے خودکشی کی اجازت کا خواہاں

,

   

پٹنہ۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ایک 15 سالہ لڑکے نے صدر جمہوریہ ہند کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور اپنے والدین کے کشیدہ تعلقات پر پریشانی اور الجھن کا اظہار کیا اور صدر جمہوریہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ خود کرنے کی اجازت طلب کی۔ اس نے یہ بھی لکھا کہ والدین کے درمیان ہونے والے بحث و مباحث سے اس کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے بھاگل پور ضلعی انتظامیہ کو اس سے آگاہ کردیا ہے اور دو ماہ قبل تحریر کردہ اس مکتوب کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔